تلنگانہ

تلنگانہ: بیوی کی گھر واپسی کیلئے شوہر کا مکان کے سامنے خواتین تنظیموں کے ساتھ احتجاج

بیوی کی گھر واپسی کیلئے شوہر نے اس کے مکان کے سامنے خواتین تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: بیوی کی گھر واپسی کیلئے شوہر نے اس کے مکان کے سامنے خواتین تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

اجئے نامی شخص نے اپنی بیوی شیوانی کے مکان کے سامنے دھرنا دیا۔

اجئے نے اس موقع پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دو سال کے بیٹے کے ساتھ اس کی بیوی مائیکے چلی گئی۔

اس نے وہاں موجود خواتین سے درخواست کی کہ اس کی بیوی کو اس کے ساتھ چلنے کیلئے رضامند کیاجائے۔

دوسری طرف بیوی شیوانی کا کہنا ہے کہ اگروہ ساس کے مکان جاتی ہے تو اس کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔