حیدرآباد

حیدرآباد میں نوجوان مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا

مہلوک کی شناخت داسری پون کے طورپر کی گئی ہے جو زیور کی دکان میں ملازم تھا، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مدھورا نگر میں رہتا تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مدھورا نگر میں ایک نوجوان پر مشتبہ حالت میں ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جب نوجوان سو رہا تھا تو پالتو کتے نے اس کے حساس اعضا پر حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

مہلوک کی شناخت داسری پون کے طورپر کی گئی ہے جو زیور کی دکان میں ملازم تھا، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مدھورا نگر میں رہتا تھا۔

طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال گیا تھا، اور واپسی پر اندر سے دروازہ بند کر کے آرام کرنے چلا گیا۔

کچھ دیر بعد اس کا دوست سندیپ دروازہ کھٹکھٹاتا رہالیکن کوئی جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑا گیا، جہاں پون مردہ پایا گیا۔گھر کے اندر پالتو کتا بھی موجود تھا۔

سندیپ نے پولیس میں درج شکایت میں بتایا کہ پون کے حساس اعضا پر کتے کے کاٹنے کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آئے گی۔