حیدرآباد

حیدرآباد میں 2 بڑے مقامات پر آتشزدگی کا واقعہ، فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے والوں کو انتباہ

گودام میں سجاوٹی اشیا ہونے کے سبب آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی گئی اور پورا علاقہ دھوئیں سے بھرگیا۔ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں آگ لگنے کے دوبڑے واقعات پیش آیا۔پہلا واقعہ باغ لنگم پلی،وی ایس ٹی میں پیش آیا جہاں ایک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ اس میں تقاریب کے لیے استعمال ہونے والی سجاوٹی اشیا تھیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
گستاخِ نبیؐ کا ہر دور میں بدترین انجام :مفتی محمد وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
محکمہ خواتین، بچوں، معذوروں، بزرگوں اور خواجہ سراؤں کی بہبود کی جانب سے کھیلوں و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔گودام میں سجاوتی اشیا ہونے کے سبب آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی گئی اور پورا علاقہ دھوئیں سے بھرگیا۔ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کے ناکافی ہونے کے بعد مزید تین گاڑیوں کو طلب کرتے ہوئے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ کے سبب مقامی عوام میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے دورہ کرتے ہوئے صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے غیر قانونی گودام چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ فائرسیفٹی کے اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

 وزیر موصوف نے گریٹرحیدرآباد حدود میں غیرقانونی تجارتی مراکز چلانے والوں کو بھی وارننگ دی۔انہوں نے کہا کہ اس گودام کومنہدم کردیاجائے گا۔

اسی دوران سنٹرل زون کے ڈی سی پی وینکٹیشورلو نے کہاکہ اس واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک اندازہ کے مطابق تقریبا ایک کروڑروپئے مالیت کے سامان کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کو نوٹس جاری کی جائے گی۔ساتھ ہی غیر قانونی گوداموں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے مالکین کو بھی نوٹسیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ تمام تجارتی اداروں کیلئے پولیس سے اجازت ضروری ہے۔ دوسراواقعہ ونستھلی پورم میں پیش آیا جہاں کے ٹائروں کے ایک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

اس گودام میں ٹائربڑے تعداد میں رکھے ہونے کے نتیجہ میں آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی گئی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکلنے لگا جس سے مقامی افراد کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔

اس واقعہ کی اطلاع پا کرفائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرآگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔اس واقعہ میں تقریبا 20لاکھ روپئے مالیت کے ٹائرس جل کر خاکستر ہوگئے۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔