تلنگانہ

تلنگانہ:اندرون 100دن 6ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایاجائے گا

تلنگانہ کانگریس کی رکن اسمبلی میگھاریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اندرون 100دن 6ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایاجائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی رکن اسمبلی میگھاریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اندرون 100دن 6ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
جامع مسجد کیسرا میں جمعیۃ علماء کی ممبرشپ مہم کا جائزہ اجلاس منعقد
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا

میگھاریڈی جو اسمبلی میں حلقہ ونپرتی کی نمائندگی کرتی ہیں نے اپنے حلقہ کے پولیک پاڈو گاؤں میں منعقدہ عوامی حکمرانی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر اہل فردکو ترجیحی بنیادوں پر 6 ضمانتیں فراہم کی جائیں گی، وعدے کے مطابق بے گھر غریبوں کے لیے ڈبل بیڈروم اسکیم شروع کی جائے گی۔

درخواستیں وصول کرنے اور انہیں آن لائن کرنے کے بعد چھ ضمانتوں کو نافذکیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی حکمرانی کے پروگرام پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے۔