تلنگانہ

تلنگانہ :میڑچل ملکاجگری ضلع میں دومکانات میں چوری کی واردات

تلنگانہ کیمیڑچل ملکاجگری ضلع میں دومکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔ضلع کے موڑوچنتلاپلی منڈل کے کولتور میں گذشتہ روزپیش آئی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کیمیڑچل ملکاجگری ضلع میں دومکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔ضلع کے موڑوچنتلاپلی منڈل کے کولتور میں گذشتہ روزپیش آئی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

اس دیہات سے تعلق رکھنے والے جہانگیر بابواور اس کی بیوی رشتہ داروں کے مکان گئے تھے تاہم رات میں گھر میں چوری کی واردات پیش آئی۔

اس جوڑے نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ ان کے مکان سے ایک لاکھ 75ہزارروپئے نقد رقم، سات تولے کے طلائی زیورات کے ساتھ ساتھ ایک کلو نقروی زیورات کی چوری کرلی گئی۔

ان کے پڑوس کے مکان میں بھی ایسی ہی واردات پیش آئی۔پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی تلاش شروع کردی۔