تعلیم و روزگار

بلدیہ کے سمر کوچنگ کیمپس کا افتتاح

حیدرآباد: ایڈیشنل کمشنر اسپورٹس وجئے لکشمی نے خیریت آباد اور وکٹری پلے گراؤنڈ پر سمر کوچنگ کیمپ 2023 کا افتتاح انجام دیا۔

متعلقہ خبریں
طلباء کو سمر کوچنگ کیمپ سے استفادہ کا مشورہ:ٹی سرینواس
کانگریس میں عنقریب شامل ہونے کی خبروں کی تردید
بدبودار قیمہ کے باعث ’الفا ہوٹل‘ سیل، جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی کارروائی
ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج، خصوصی مہم کا آغاز
اندرا پارک۔ وی ایس ٹی اسٹیل فلائی اوور کا عنقریب افتتاح

اس موقع پر اپنی تقریر میں ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ یہ کیمپ 25 اپریل سے 31 مئی یعنی 37 دنوں تک جاری رہے گا۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے حیدرآباد وسکندرآباد وسائبرآباد میں جملہ 915 مراکز پر صبح 6 بجکر 15 منٹ سے 8 بجکر 15 منٹ تک یہ کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔

جس میں 44 مختلف کھیلوں کی 6 سال سے 16 سال کے بچوں کے لئے کوچنگ دی جائے گی۔ اس کے لئے 77 پارٹ ٹائم کوچس اور 712 اعزازی کوچس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

کوچنگ کے خواہشمند شٹل‘ بیاٹ منٹین‘ رولر یکٹنگ‘ کرکٹ اور ٹینس کے لئے 50 روپے اور دیگر کھیلوں کے لئے 10 روپے فیس کے ساتھ آن لائن ویب سائٹ www.sports.ghmc.govt.in پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زونس میں 7 گیمز انسپکٹرس تعینات کئے گئے ہیں۔

خیریت آباد اور وکٹری پلے گراؤنڈ میں اس موقع پر سمر کوچنگ کیمپ کوچس کو متعارف کیا گیا۔

جس کے بعد این سی سی کا مارچ پاسٹ کیا گیا۔ بعد ازاں کرکٹ‘ باسکٹ بال‘ جمناسٹک‘ بیاٹ منٹین‘ فینسنگ‘ ہاکی‘ ریسلنگ‘ بینڈ بال‘ اسکائی مارشل‘ والی بال ودیگر کھیلوں کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں طلباء کے جمناسٹک اور ڈانس کے مظاہرے کو سامعین نے پسند کیا۔

اسپورٹس ڈائرکٹر باشاہ‘ کارپوریٹر کرشنا ششی کلا‘ شنکر یادو‘ ڈپٹی کمشنر نائیک‘ موہن ریڈی‘ محمد رفیع علی‘ امتیاز احمد‘ سرینواس ودیگر نے شرکت کی۔