حیدرآباد

”آٹوڈرائیورس ہمارے بھائی۔جلد ہی ان سے انصاف کیاجائیگا“ : وزیرٹرانسپورٹ

پونم پربھاکر نے کہاکہ منگل کو 5126درخواستیں وصول کی گئیں، ان میں بیشترذاتی مکان سے متعلق تھیں۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگارنوجوان بھی بڑی تعداد میں پرجا وانی میں شریک ہوئے اور اپنی درخواستیں داخل کیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکرنے کہا ہے کہ کانگریس حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں آرٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت پہنچانے سے آٹوڈرائیورس کے روزگار متاثر ہونے کے معاملہ کا نوٹ لیتے ہوئے حکومت پالیسی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے: NFC اور CISF کا تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

وزیرموصوف نے کہا کہ خواتین کے بسوں میں مفت سفرسے آٹوڈرائیورس کو مسائل کاسامنا ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ آٹوڈرائیورس ان کے بھائی کی طرح ہیں، وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت ان سے انصاف کو یقینی بنائے گی تاہم تب تک ان کو کچھ صبر کرنا پڑے گا۔

انہوں نے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ پرجا وانی پروگرام کے حصہ کے طورپر منگل کوعوام کی بڑی تعداد سے موصول شکایات اورنمائندگیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام پرعوام کا بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ منگل کو 5126درخواستیں وصول کی گئیں، ان میں بیشترذاتی مکان سے متعلق تھیں۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگارنوجوان بھی بڑی تعداد میں پرجا وانی میں شریک ہوئے اور اپنی درخواستیں داخل کیں۔