تلنگانہ

دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکہ اور دیگر اہم وزراء کے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ کابینہ کی توسیع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے دہلی روانہ ہوے ہیں۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) توقع ہے کہ اے آئی سی سی، دسہرہ تک تلنگانہ کابینہ کی توسیع کومنظوری دے گی۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکہ اور دیگر اہم وزراء کے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ کابینہ کی توسیع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے دہلی روانہ ہوے ہیں۔

کابینہ کی توسیع کا مسئلہ گزشتہ چند ماہ سے زیرالتوا ہے۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ کھرگے اور راہول دونوں ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں مصروف تھے۔ اس کے علاوہ اور بھی وجوہات تھیں جیسے راہول گاندھی کا امریکہ کا دورہ اور پھر لوک سبھا کے اجلاس میں مصروف رہنا وغیرہ۔

پارٹی اب ریاستی کابینہ میں توسیع کے منصوبہ کو حتمی شکل دینا چاہتی ہے، ریاستی کابینہ میں چھ نشستیں خالی ہیں۔ پارٹی قیادت اب کم از کم چار جگہوں کو پُر کرنا چاہتی ہے، بقیہ دو کو مستقبل کی سیاسی ضرورتوں کے لیے خالی رکھنے کا منصوبہ ہے۔

پارٹی مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے کابینہ میں توسیع کرنا چاہتی ہے، ممکنہ طور پر اس مہینے کے آخر تک مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کی توقع ہے۔