حیدرآباد

مرکزی بجٹ: حیدرآباد کے ملٹ انسٹیٹیوٹ کے تعاون کا اعلان

ہندوستان، باجرا برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملیٹس اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایم آر) کو سابق میں ڈائرکٹوریٹ آف سورگھم ریسرچ(ڈی ایس آر)اورنیشنل ریسرچ سنٹر فار سورگھم کہا جاتا تھا۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے حیدرآباد کے ملٹ انسٹی ٹیوٹ کے سنٹر فار ایکسلنس کے طورپر تعاون کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر فائنانس نرملاسیتارمن نے پارلیمنٹ میں آج بجٹ کی اپنی تقریر میں اس بات کی نشاندہی کی۔

متعلقہ خبریں
اقلیتوں کے بجٹ میں 38 فیصد تخفیف کی شدید مذمت: محمد علی شبیر
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
آسام سے افسپا پوری طرح ہٹادینے مرکز سے سفارش
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

ہندوستان، باجرا برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملیٹس اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایم آر) کو سابق میں ڈائرکٹوریٹ آف سورگھم ریسرچ(ڈی ایس آر)اورنیشنل ریسرچ سنٹر فار سورگھم کہا جاتا تھا۔

یہ مرکزی ایجنسی ہے جو باجرا/جوار کی تحقیق اور ترقی کے تمام پہلووں پرانڈین کونسل آف اگری کلچرریسرچ(آئی سی اے آر)کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔یہ ادارہ شہرحیدرآباد کے راجندرنگر علاقہ میں ہے۔جوار اورباجراپر تحقیق کا کام اس ادارہ میں کیاجاتا ہے۔اس ادارہ کا قیام 1958میں عمل میں لایاگیا تھا۔