تلنگانہ

ملک بھر میں تلنگانہ واحد فلاحی ریاست: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی دوراندیش قیادت میں مشن بھگیرتا کے تحت ریاست بھر میں گھر گھر پینے کا صاف پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ ملک بھر میں واحد فلاحی ریاست ہے، آج ضلع سنگاریڈی کے پٹھان چیرو میں اراضی امکنہ کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی دوراندیش قیادت میں مشن بھگیرتا کے تحت ریاست بھر میں گھر گھر پینے کا صاف پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

 اس کے علاوہ غریب عوام کو باعزت پروقار زندگی بسر کرنے کے خاطر ملک میں پہلی بار ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ صرف پٹھان چیرو میں جی او نمبر58 کے تحت830 افراد میں اراضی کے پٹہ ج ات حوالہ کئے گئے ہیں۔

 پٹھان چیرو میں 13بستی دواخانے تعمیر کئے گئے تاکہ غریب عوام کو بغیر کسی خرچ پر معیاری طبی سہولتیں میسر رہیں۔ انہوں نے عوام سے بی آر ایس کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ میدک کے پربھاکر ریڈی، رکن اسمبلی جی مہیپال ریڈی و دیگر موجود تھے۔