تلنگانہ
مودی کا دورہ کریم نگر، کامیاب بنانے بنڈی سنجے کی اپیل
وزیر اعظم نریندر مودی اس مہینے کی 27 تاریخ کو تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کا دورہ کریں گے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی اس مہینے کی 27 تاریخ کو تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کا دورہ کریں گے۔
نریندر مودی وزیر اعظم کے طور پر پہلی بار کریم نگر کا دورہ کررہے ہیں جس کے انتظامات میں بی جے پی کے لیڈربنڈی سنجے اورپارٹی کیڈر مصروف ہیں۔
بنڈی سنجے اور بی جے پی کے دیگر لیڈران اس جلسہ کو کامیاب بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔
اس موقع پر بنڈی سنجے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس کو کامیاب بنائیں۔