حیدرآباد
محکمہ پولیس میں تقررات، فزیکل ٹسٹ عمل کا اختتام
فزیکل ٹسٹس ایونٹس میں تقریباً2.07 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی۔ اس ٹسٹ میں اہل قرار پائے امیدواروں کومینس امتحانات میں شرکت کا موقع حاصل ہوگا۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں محکمہ پولیس میں تقررات کے لئے فزیکل ٹسٹ کا عمل مکمل ہوگیا۔ کامیاب امیدواروں کیلئے8 دسمبر سے فزیکل ٹسٹ ایونٹس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جو5 جنوری 2023 کوا ختتام پذیر ہوا۔
فزیکل ٹسٹس ایونٹس میں تقریباً2.07 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی۔ اس ٹسٹ میں اہل قرار پائے امیدواروں کومینس امتحانات میں شرکت کا موقع حاصل ہوگا۔
مارچ کے دوسرے ہفتہ سے اپریل کے تیسرے ہفتہ تک مینس امتحانات منعقد کئے جائیں گے 554سب انسپکٹر آف پولیس کی جائیدادوں کیلئے52,786 اور کانسٹبل کی 15644جائیدادوں کیلئے90,488 اور آبکاری کانسٹبل 614 عہدوں کیلئے 59,325 امیدواروں کو مینس امتحانات میں شرکت کا اہل قراردیا گیا۔