حیدرآباد

تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی نے تائیوان کی فاکسکان کمپنی کے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے آئی فون اور دیگر الکٹرانک اشیاء تیار کرنے والی تائیوان کی فاکسکان کمپنی کے یونٹ کا رنگاریڈی ضلع کے کو نگارا کلاں گاوں میں سنگ بنیاد رکھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے آئی فون اور دیگر الکٹرانک اشیاء تیار کرنے والی تائیوان کی فاکسکان کمپنی کے یونٹ کا رنگاریڈی ضلع کے کو نگارا کلاں گاوں میں سنگ بنیاد رکھا۔

متعلقہ خبریں
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب

فاکسکان کمپنی جس نے یہاں اپنی یونٹ کے قیام کے لئے 1656 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے کے یونٹ کے یہاں قیام کے بعد سے 35 ہزارافراد کیلئے روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

ریاستی حکومت نے کمپنی کے قیام کے لئے 196 ایکر اراضی مختص کی ہے۔

موبائل فونس اور الکٹرانک اشیاء کی تیاری میں فاکسکان کمپنی دنیا بھر میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ 70

 فیصد ایپل فون فاکسکان کمپنی کی جانب سے تیار کئے جاتے ہیں۔

ایپل کمپنی کی جانب سے فاکسکان کمپنی کو آئی فون کی تیاری کا بھاری آرڈر موصول ہوا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی