تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ 10 سالوں میں 15 لاکھ افرادکو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے:وزیر آئی ٹی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ ریاست گذشتہ 9 برسوں میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ ریاست گذشتہ 9 برسوں میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
جدہ میں سرید ھربابو کا آرامکو اور الشریف گروپ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
نئے شہر کی تعمیر سے قبل موجودہ شہر کی ترقی پر توجہ دینے ریونت ریڈی کو کے ٹی آر کا مشورہ
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
شریعت پر عمل سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے: مفتی وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب

انہوں نے آئی فون اور دیگر الکٹرانک اشیاء تیار کرنے والی تائیوان کی فاکسکان کمپنی کے یونٹ کا رنگاریڈی ضلع کے کو نگارا کلاں گاوں میں سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ تلنگانہ کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کمپنی کی جانب سے اس کے یونٹ کے قیام کے لئے حیدرآباد کے انتخاب پر مسرت کااظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس یونٹ کی تعمیر کا کام اندرون ایک سال مکمل کرلیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کمپنی کی جانب سے25 ہزار ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جس کیلئے نوجوانوں کے لیے خصوصی تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فاکسکان تلنگانہ کے لئے ایک اہم کمپنی ثابت ہوگی۔

انہوں نے آج کی اس تقریب کو شروعات سے تعبیر کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ حکومت مستقبل میں بھی اس کمپنی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 23 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

گزشتہ سال ملک میں فراہم کی جانے والی ہر تین ملازمتوں میں سے ایک تلنگانہ میں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ میں تلنگانہ دوسرے نمبر پر ہے۔ آئندہ 10 سالوں میں 15 لاکھ افرادکو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

فاکسکان کے سی ای او اینگلو نے کہا کہ پلانٹ کے قیام میں ریاستی حکومت کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے تلنگانہ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ فاکسکان کمپنی جس نے یہاں اپنی یونٹ کے قیام کے لئے 1656 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے کے یونٹ کے یہاں قیام کے بعد سے 35ہزارافراد کیلئے روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

ریاستی حکومت نے کمپنی کے قیام کے لئے 196 ایکر اراضی مختص کی ہے۔ موبائل فونس اور الکٹرانک اشیاء کی تیاری میں فاکسکان کمپنی دنیا بھر میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔

70 فیصد ایپل فون فاکسکان کمپنی کی جانب سے تیار کئے جاتے ہیں۔

ایپل کمپنی کی جانب سے فاکسکان کمپنی کو آئی فون کی تیاری کا بھاری آرڈر موصول ہوا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی