امریکہ و کینیڈاحیدرآباد

تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی تارک راما راو کی امریکہ میں نکی ہیلے سے ملاقات

حیدرآباد: ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے دورہ امریکہ میں مصروف تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اقوام متحدہ کی سابق سفیر و گورنر جنوبی کورولینا نکی ہیلی سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے دورہ امریکہ میں مصروف تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اقوام متحدہ کی سابق سفیر و گورنر جنوبی کورولینا نکی ہیلی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خوشگوار رہی جس میں امریکہ۔

ہند تعلقات کے وسیع تر پس منظرمیں حیدرآباد اور تلنگانہ کی اسٹراٹیجک اہمیت پر وسیع ترتبادلہ خیال کیاگیا۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”نکی ہیلے سے ملاقات خوشگوار رہی۔

اس ملاقات میں امریکہ۔ہند تعلقات کے وسیع تر پس منظرمیں حیدرآباد اور تلنگانہ کے اسٹراٹیجک اہمیت پر وسیع ترتبادلہ خیال کیاگیا“۔

وزیرموصوف نے کہا کہ انہوں نے نکی سے معاشیات، انتخابات اور سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہونے پر نکی کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

تارک راما راو نے ان کے ساتھ لی گئی تصاویر کو بھی پوسٹ کیا۔