حیدرآباد

تلنگانہ: کے سی آر اپوزیشن لیڈر کے طور پر پہلی مرتبہ اسمبلی پہنچے

سابق وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اپوزیشن لیڈر کے طور پر پہلی مرتبہ اسمبلی پہنچے۔ ریاست میں 8ماہ پہلے اقتدار سے محرومی کے بعد منعقدہ اسمبلی سیشن میں وہ حاضر نہیں ہوئے تھے تاہم آج پہلی مرتبہ وہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر اسمبلی پہنچے۔

حیدرآباد: سابق وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اپوزیشن لیڈر کے طور پر پہلی مرتبہ اسمبلی پہنچے۔ ریاست میں 8ماہ پہلے اقتدار سے محرومی کے بعد منعقدہ اسمبلی سیشن میں وہ حاضر نہیں ہوئے تھے تاہم آج پہلی مرتبہ وہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر اسمبلی پہنچے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس

ریاست کی کانگریس حکومت کی جانب سے آج بجٹ کی پیشکشی کے موقع پر چندر شیکھر راؤ کی اسمبلی سیشن میں شرکت کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

جب وہ اسمبلی پہنچے تو ان کی پارٹی بی آر ایس کے ارکان اسمبلی نے گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ کے سی آر نے پہلی بار مرکزی اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اسمبلی میں شرکت کی۔

10 سال سے برسراقتدار بی آر ایس کو گزشتہ انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کانگریس کی غیر متوقع جیت اور ریونت ریڈی کے وزیر اعلی ٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کے سی آر اپوزیشن میں آگئے۔

کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد حزب اختلاف کے مرکزی رہنما کے سی آر نے اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔ انتخابی نتائج کے بعد فارم ہاؤس کے باتھ روم میں پھسل کر گرنے کے بعد کے سی آر کے کولہے کی ہڈی کی سرجری کی گئی۔ روبصحت ہونے کے لئے انہیں کافی وقت لگ گیا۔

یہی وجہ ہے کہ بی آر ایس قائدین یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ وہ میٹنگوں میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ صحت یابی کے بعد کے سی آر، ایم ایل اے کی حیثیت سے حلف لینے کے لئے اسمبلی آئے تھے۔

کے سی آر نے اس مہینے کی 23 تاریخ کو شروع ہوئے اسمبلی اجلاس کے پہلے دن بھی شرکت نہیں کی تھی۔ بی آر ایس ارکان اسمبلی نے واضح کیا تھا کہ کے سی آر ضرور آئیں گے اور آج بجٹ کی پیشکشی کے دن کے سی آر نے اجلاس میں شرکت کی۔

a3w
a3w