تلنگانہ

تلنگانہ: کرایہ ادانہ کرنے پرمالک مکان نے سب رجسٹرار آفس کو تالا لگا دیا

راجو کا کہنا ہے کہ سال 2022 سے اب تک کرایہ ادا نہیں کیا گیا ، جس کے باعث وہ سخت پریشانی کا شکار ہے۔ اس نے واضح کیا کہ حکومت یا محکمہ رجسٹریشن کی جانب سے کرایہ کی عدم ادائیگی پر اس کے پاس اور کوئی چارہ نہ رہا ، اس لیے اس نے دفتر کو بند کر دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے عبداللہ پور میٹ منڈل میں واقع سب رجسٹرار آفس کو عمارت کے مالک راجو نے تالا لگا دیا ۔

متعلقہ خبریں
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

راجو کا کہنا ہے کہ سال 2022 سے اب تک کرایہ ادا نہیں کیا گیا ، جس کے باعث وہ سخت پریشانی کا شکار ہے۔ اس نے واضح کیا کہ حکومت یا محکمہ رجسٹریشن کی جانب سے کرایہ کی عدم ادائیگی پر اس کے پاس اور کوئی چارہ نہ رہا ، اس لیے اس نے دفتر کو بند کر دیا۔

راجو نے مطالبہ کیا ہے کہ کرایہ کی فوری ادائیگی کی جائے، بصورت دیگر وہ دفتر کو کھولنے نہیں دے گا۔

دوسری جانب مقامی عوام کو دفتر کے بند رہنے کی وجہ سے شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زمین و جائیداد کی رجسٹریشن کے کام، سرکاری دستاویزات کی تصدیق، اور دیگر قانونی امور کے لیے آنے والے لوگ مایوس واپس لوٹ رہے ہیں ۔

عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر مسئلہ کو حل کرتے ہوئے دفتر کو دوبارہ کھولا جائے تاکہ روزمرہ کے اہم کاموں میں رکاوٹ نہ آئے۔