تلنگانہ

تلنگانہ:ضلع آصف آبادمیں شیروں کی سرگرمیوں میں اضافہ، محتاط رہنے عوام کو مشورہ

ضلع کے فاریسٹ آفیسر نیرج کمار نے بتایا کہ سرپور حلقہ کے داہیگام علاقہ سرپور کے اٹکل پہاڑ، آصف آباد حلقہ کے ریبن علاقہ اور دیگر علاقوں میں شیروں کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے تاڈوبا اورتپیشور نیشنل پارک سے ضلع میں شیروں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

ضلع کے فاریسٹ آفیسر نیرج کمار نے بتایا کہ سرپور حلقہ کے داہیگام علاقہ سرپور کے اٹکل پہاڑ، آصف آباد حلقہ کے ریبن علاقہ اور دیگر علاقوں میں شیروں کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلاتی عملہ شیروں کی نشاندہی اور نگرانی کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے۔ مویشی چروانے والوں، کسانوں، مزدوروں اورمقامی افراد کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ شیروں سے محتاط رہیں۔

فاریسٹ آفیسرنے مزید بتایا کہ سردیوں کے موسم میں شیروں کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں، اس لیے عوام اور کسانوں کو زیادہ چوکس رہنا چاہیے۔