تلنگانہ

تلنگانہ: آن لائن گیمس میں رقم کی محرومی۔ایک شخص کی خودکشی

تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو آن لائن گیمس میں رقم سے محروم ہوگیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو آن لائن گیمس میں رقم سے محروم ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق ضلع کے واڈیرام گاؤں کا رہنے والا 33سالہ کوڈی نریش آن لائن گیمس کا عادی تھا۔

اس لت کی وجہ سے وہ مقروض ہوگیا۔قرض واپسی کیلئے اصرار پر اس نے تیز رفتار ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی۔

اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

ریلوے پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔