حیدرآباد

تلنگانہ: محبت کی شادی سے گھروالوں کے انکار پر عاشق اورمعشوقہ نے خودکشی کرلی

محبت کی شادی سے گھروالوں کے انکار پر عاشق اورمعشوقہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: محبت کی شادی سے گھروالوں کے انکار پر عاشق اورمعشوقہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں 17 ستمبر کی یاد میں ترنگا لہرا یا گیا
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
ظلم و ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سیرت مصطفےﷺ کا پیغام، کل ہند بزم رحمت عالم کے زیر اہتمام جشن میلادالنبی ﷺ سے مقررین کا خطاب
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا
تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025

تفصیلات کے مطابق ضلع کے تُملاایس پہاڑ سے تعلق رکھنے والے سوجئے اور ناگاجیوتی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان دونوں کے ارکان خاندان نے ان کی شادی سے انکارکردیا کیونکہ دونوں الگ الگ ذاتوں سے تعلق رکھتے تھے۔

اس پر مایوسی کے عالم میں ان دونوں نے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔اس انتہائی اقدام سے پہلے ان دونوں نے خودکش نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کی الگ الگ ذات اس میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔

ان دونوں کی لاشوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور ان کے خودکش نوٹ کی بنیاد پر دونوں خاندانوں کے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔