تلنگانہ
تلنگانہ: سمنٹ کے گودام میں بڑے پیمانہ پرآگ
تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بی بی نگر میں سمنٹ کے ایک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بی بی نگر میں سمنٹ کے ایک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔
اس واقعہ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ کر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہاتھا۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرورہوا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔