تلنگانہ

تلنگانہ: میڈارم جاترا۔گڑ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

میڈارم جاترا میں شردھالو اپنی منت پوری کرنے کے لئے دیویوں کو اپنے وزن کے برابر گڑ چڑھاتے ہیں۔ اس روایت کی وجہ سے گڑ کی مانگ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ایک ماہ قبل تک جو گڑ 45 روپے فی کلو دستیاب تھا، اب اس کی قیمت بڑھا کر 55 سے 60 روپے کر دی گئی ہے۔ اس اضافہ سے عام شردھالووں پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

حیدرآباد: ایشیا کے سب سے بڑے قبائلی میلے میڈارم جاترا کے لئے آنے والے افراد کو اب گڑ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے۔ 28 سے 31 جنوری تک جاری رہنے والی اس چار روزہ جاترا کے لئے حکومت نے تمام انتظامات کر لئے ہیں تاہم تاجروں نے مبینہ طور پر ایک سنڈیکیٹ بنا کر گڑ کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

میڈارم جاترا میں شردھالو اپنی منت پوری کرنے کے لئے دیویوں کو اپنے وزن کے برابر گڑ چڑھاتے ہیں۔ اس روایت کی وجہ سے گڑ کی مانگ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ایک ماہ قبل تک جو گڑ 45 روپے فی کلو دستیاب تھا، اب اس کی قیمت بڑھا کر 55 سے 60 روپے کر دی گئی ہے۔ اس اضافہ سے عام شردھالووں پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر تاجروں نے کرناٹک اور مہاراشٹر جیسی پڑوسی ریاستوں سے بڑے پیمانہ پر گڑ درآمد کیا ہے۔ بعض مقامات پر ناقص معیار کے گڑ کی فروخت کی شکایتیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکام قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور معیار کی جانچ کے لئے سخت نگرانی کریں۔

دوسری جانب جاترا کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی اقدامات کئے ہیں۔ ریلوے نے ورنگل اور قاضی پیٹ کے لئے 28 خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا ہے جبکہ آر ٹی سی کی جانب سے 4000 خصوصی بسیں چلائی جا رہی ہیں تاکہ تقریباً ایک کروڑ سے زائد متوقع افرادکو سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔