شمالی بھارت

مختار انصاری کے قبضہ سے آزاد پلاٹ پر کفایتی فلیٹس کی تعمیر

لکھنوڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایل ڈی اے) آئندہ ہفتہ سے پوش ڈالی باغ علاقہ میں 20ہزارمربع فٹ کے پلاٹ پر کفایتی اپارٹمنٹس کی تعمیر شروع کرے گی۔

لکھنو: لکھنوڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایل ڈی اے) آئندہ ہفتہ سے پوش ڈالی باغ علاقہ میں 20ہزارمربع فٹ کے پلاٹ پر کفایتی اپارٹمنٹس کی تعمیر شروع کرے گی۔

متعلقہ خبریں
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں
مختار انصاری کو 30 سال پرانے کیس میں عمرقید کی سزا
عمر انصاری کو گرفتاری سے تحفظ، سپریم کورٹ کا فیصلہ
مختار انصاری کو جیل میں قتل کردینے کا اندیشہ

اس پلاٹ کو جرائم پیشہ سرغنہ وسیاستداں مختارانصاری کے قبضہ سے آزادکرایاگیاتھا۔ ایل ڈی اے 2 چارمنزلہ عمارتیں تعمیرکرناچاہتی ہے۔

معاشی پسماندہ لوگوں کے لئے ہرعمارت میں 36 کفایتی فلیٹ ہوں گے۔ اسسٹنٹ انجینئر کے پی گپتا نے کہا کہ حکومت نے اکتوبر میں اراضی ایل ڈی اے کے حوالے کی تھی۔

تعمیر اندرون ایک ہفتہ شروع ہوجائے گی اور سال 2024ء کے اختتام تک اسے مکمل کرلیاجائے گا۔ ڈسٹرکٹ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی مستحق افراد کو اندرون ایک سال فلیٹس الاٹ کرے گی۔

تعمیراتی ٹھیکہ تین کروڑ 50 لاکھ کا ہے جو گورکھپور کی ایک خانگی کمپنی کو دیاگیا ہے۔ ہرفلیٹ کی قیمت اندازے کے مطابق (سبسیڈی کے بعد) 4 لاکھ 50ہزار روپئے ہوگی۔