تلنگانہ

تلنگانہ: ذہنی طورپرمثاثرہ شخص نے حالت نشہ میں ضعیف والدین کوہلاک کردیا

اس شخص کی شناخت سرینو کے طورپرکی گئی ہے جو اپنے والدین راجیا اور لکشمی کے ساتھ مقیم تھا۔اس نے کل شب لاٹھیوں سے ان دونوں پرحملہ کرتے ہوئے ان کوہلاک کردیا۔

حیدرآباد: ایک چونکادینے والے واقعہ میں ایک ذہنی طورپرمثاثرہ شخص نے حالت نشہ میں اپنے ضعیف والدین کوہلاک کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے نریڈمیٹ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
یو ایس او پی سی کو ذہنی صحت کیلئے10ملین ڈالر عطیات
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

اس شخص کی شناخت سرینو کے طورپرکی گئی ہے جو اپنے والدین راجیا اور لکشمی کے ساتھ مقیم تھا۔اس نے کل شب لاٹھیوں سے ان دونوں پرحملہ کرتے ہوئے ان کوہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق سرینواس کا علاج ایراگڈہ کے سرکاری منٹل ہیلت سنٹرمیں گزشتہ چند ماہ سے جاری تھا۔ایک ماہ پہلے اس کے والدین نے اس کو گھرواپس لایا۔

اتوار کی شب اس نے حالت نشہ میں اپنے والدین پرحملہ کرتے ہوئے ان کو ہلاک کردیا۔اطلاع ملتے ہی نریڈمیٹ پولیس وہاں پہنچی جس نے جانچ شروع کردی۔پولیس، سرینواس کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے جو مفرور بتایاگیاہے۔