شمالی بھارت

CCTV footage temple attack: عوام کا ایک گروپ جبری طورپر مندر میں داخل، پجاری کو زدوکوب

افراد کا ایک گروپ جبری طورپر مدھیہ پردیش کے دیورس شہر کی مشہور ماتا ٹیکری مندر میں داخل ہوگیا اور گیٹس کھولنے سے انکار پر پجاری کو زدوکوب کیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

CCTV footage temple attack: دیورس(ایم پی) افراد کا ایک گروپ جبری طورپر مدھیہ پردیش کے دیورس شہر کی مشہور ماتا ٹیکری مندر میں داخل ہوگیا اور گیٹس کھولنے سے انکار پر پجاری کو زدوکوب کیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

جمعہ کی رات دیر گئے یہ گروپ مندر کو آیا اور گیٹ کھولنے کیلئے کہا اور جب پجاری نے انکار کیا تو زدوکوب کیا گیا۔ اپوزیشن کانگریس نے ادعا کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن اسمبلی کا بیٹا گروپ کا حصہ تھا۔

پولیس نے اس ملزم کی توثیق نہیں کی۔ یہاں کے کتوالی پولیس اسٹیشن میں پجاری کی جانب سے پیش کردہ شکایت کے مطابق جیتورگھوونشی جس کا ماضی میں مجرمانہ ریکارڈ رہاہے 8 تا 10 کاروں میں دوسروں کے ساتھ آیا۔

یہ بھی پڑھیں : پرانی گاڑیوں کیلئے فیول نہیں

گروپ میں شامل ارکان نے بتایاجاتا ہے کہ پجاری کو گیٹس کھولنے کیلئے کہا اور جب اُس نے انکار کردیا تو اُس کے ساتھ بدزبانی کی گئی اور زدوکوب کیا گیا۔ یہ بات سپرنٹنڈنٹ پولیس دنیش اگروال نے اخباری نمائندوں کو بتائی۔

اُنہوں نے کہاکہ ایک ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے اور تقریباً 50 سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا مشاہدہ کیاجارہا ہے۔

اس سوال پر کہ آیا بی جے پی کے فرزند نے گروپ کی قیادت کی ہے تو سٹی سپرنٹمنڈنٹ پولیس دنیش اگروال نے کہاکہ کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بعض ویڈیوز دکھائی دیئے کہ موٹر کاریں ہل ٹاپ مندر کو پہنچی جس پر ریڈ بیکنس تھے۔