تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائز نے ”بھروسہ“سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا
اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ بھروسہ سنٹر خواتین اور بچوں کے خلاف ہراسانی اور پرتشدد واقعات کی صورت میں ان کے تحفظ اور مدد کے اقدامات کرے گا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائز جی کملاکر نے کریم نگر ضلع میں تعمیر کئے جانے والے ”بھروسہ“سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ سنٹر ضلع کے کوتہ پلی میں ایک کروڑ70لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ بھروسہ سنٹر خواتین اور بچوں کے خلاف ہراسانی اور پرتشدد واقعات کی صورت میں ان کے تحفظ اور مدد کے اقدامات کرے گا۔
کریم نگر پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ یہ مرکز خواتین اور بچوں کے خلاف ہراسانی اور تشدد کی صورت میں متاثرین کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نربھئے واقعہ کے بعد حکومت نے خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے کئی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔
ریاست میں شی ٹیمس سرگرمی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ تلنگانہ کی شی ٹیمس کی بہتر کارکردگی کے سبب دیگر ریاستوں کی پولیس ہمار ی ریاست پہنچ کر شی ٹیمس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔