شمالی بھارت

اجمیر درگاہ پرہندو تنظیم کو پریس کانفرنس کی اجازت نہیں

راجستھان میں اجمیر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (شہر) جگدیش پرساد گوڑ نے مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر راجیہ وردھن سنگھ پرمار کو اجمیر میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (شہر) جگدیش پرساد گوڑ نے مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر راجیہ وردھن سنگھ پرمار کو اجمیر میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر میں چادر چڑھائی
گیان واپی سروے، آثارِ قدیمہ کو مزید مہلت
عوام میں کے سی آر کی عزت ہنوز برقرار: کے ٹی آر
کانگریس پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام: کے کویتا
قومی اہمیت کی حامل کئی یادگاریں لاپتہ : حکومت

پرمار نے اجمیر میں‘اجمیر درگاہ نہیں، یہ ایک مقدس ہندو مندر ہے ’کے عنوان پر ایک پریس کانفرنس کی اجازت مانگی تھی۔

انہوں نے ضلع اور پولیس انتظامیہ سے بھی خط و کتابت کی لیکن بالآخر ہفتہ کو ایک تحریری خط کے ذریعے سٹی مجسٹریٹ نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

پرمار کے نام جاری خط میں پریس کانفرنس سے امن و امان پر برا اثر پڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجمیر میں خواجہ صاحب کی عالمی مشہور درگاہ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پرمار اجمیر میں پریس کانفرنس کے ذریعہ مذکورہ موضوع پر اپنے خیالات پیش کرنا چاہتے تھے اور دہلی سے اجمیر انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ سے خط و کتابت کر رہے تھے۔

a3w
a3w