تلنگانہ

ملٹی پرپز کارکن کی موت کا سیاسی فائدہ اٹھانے کے ٹی راما راو پر تلنگانہ کی وزیرسیتاکا کا الزام

سیتاکا نے پیر کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ لوگ بھول نہیں سکتے کہ کس طرح صفائی کارکنان کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرنا پڑا تھا اور وہ ٹی آر ایس حکومت کے دور میں احتجاج کرتے رہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیرپنچایت راج و بہبودی خواتین واطفال انسویا سیتاکا نے بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ پر شدید تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ وہ مُلگ ضلع میں ملٹی پرپز کارکن مہیش کی موت کا سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

سیتاکا نے پیر کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ لوگ بھول نہیں سکتے کہ کس طرح صفائی کارکنان کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرنا پڑا تھا اور وہ ٹی آر ایس حکومت کے دور میں احتجاج کرتے رہے۔

وزیر نے واضح کیا کہ اب 50,000 سے زائد صفائی اور ملٹی پرپز کارکنان کی تنخواہیں گرین چینل سسٹم کے ذریعہ باقاعدگی سے دی جا رہی ہیں۔

مہیش کے معاملہ میں دو ماہ کی تنخواہ کی تاخیر مقامی پنچایت کے عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی، بجٹ کا مسئلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا”ہم نے فوری کارروائی کی، پنچایت سکریٹری کو معطل کر دیا اور بل کلکٹرکو ہٹا دیا۔

مہیش کے ارکان خاندان کو معاوضہ بھی فراہم کیا گیا“۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مہیش نے غلطی سے کیڑا مار دوا پی لی تھی اور کے ٹی آر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریاستی حکومت مہیش کے ارکان خاندان کے ساتھ ٹہری ہے، جبکہ کے ٹی آر کے دعوے جھوٹ اور سیاسی مواقع پرستی پرمبنی ہیں۔