حیدرآباد

اڈانی کیلئے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری، کے ٹی آر کا مرکز پر طنز

کے ٹی آر نے کہاکہ وہ چھتیس گڑھ کی بیلادیلاکانوں کو لوٹنے سے اڈانی کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ان کانوں پر اڈانی کی نظر ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ وہ نقصانات کے بہانے دوستوں کو سستے داموں پر کوئلہ کی کانوں کو فروخت کرے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے الزام لگایا ہے کہ مودی زیرقیادت مرکزی حکومت، اڈانی کیلئے ہی پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز

 انہوں نے کہا کہ ویزاگ سٹیل پلانٹ کو خسارے میں دھکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی ملک کو نقصان پہنچانے اور منافع کو دوستوں میں تقسیم کرنے کی پالیسی پر تنقید کی ۔

انہوں نے کہاکہ وہ چھتیس گڑھ کی بیلادیلاکانوں کو لوٹنے سے اڈانی کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ان کانوں پر اڈانی کی نظر ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ وہ نقصانات کے بہانے دوستوں کو سستے داموں پر کوئلہ کی کانوں کو فروخت کرے۔

 بیلاڈیلا میں 1.34 بلین ٹن کچدھات کی کانیں دستیاب ہیں، اور وہ کانیں اڈانی کے ہاتھ میں جارہی ہیں۔انہوں نے کہا ”ہم نے وشاکھا اسٹیل پلانٹ کی بولی میں حصہ لینے کے مسئلہ کا جائزہ لینے ٹیم تشکیل دی ہے۔ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر، ہم بولی میں حصہ لینے کا فیصلہ کریں گے۔

یہ غلط ہے کہ ہم سیاست کی خاطر وشاکھا اسٹیل پلانٹ کے معاملے پر بات کر رہے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اے پی کی حکومت کو عوامی شعبہ کے اداروں کے تحفظ کے سلسلے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اس معاملہ میں مرکز کیا کرتا ہے اہم ہے“۔نظام شوگر فیکٹری کی بحالی، سرپور پیپر مل کو دوبارہ کھولنے کے لیے وزیراعلی تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کسانوں سے کہا کہ وہ ایک امداد باہمی کی انجمن بناتے ہوئے اس کی قیادت کے لیے آگے آئیں۔ عوامی شعبہ کے اداروں کو تحفظ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کی یوم تاسیس کے سلسلہ میں اس ماہ کی 25تاریخ کو حلقہ واری سطح پر ہونے والے اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد کئے جائیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حلقہ کے انچارج کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر گاؤں، میونسپل وارڈ اور ہر ڈویژن میں پارٹی پرچم کو بلند کریں۔ انہوں نے پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کی 27 تاریخ کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی صدر چندرشیکھرراو تلنگانہ بھون میں ایک عام اجلاس منعقد کریں گے۔

اس موقع پر پارٹی پرچم لہرایا جائے گااور مختلف امور پر قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ پارٹی اپنے 22 سال مکمل کر کے 23 ویں سال میں داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی اور پارلیمنٹ انتخابات کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ہی ریاست بھر میں پارٹی کے اجلاس ہو رہے ہیں۔ بعض حلقوں میں عوامی سطح پر جلسے بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ ان میں مئی کے آخر تک توسیع بھی کر دی گئی ہے۔