تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ماں اوربیٹاہلاک

یہ حادثہ ضلع کے بدومپاڈو علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب سڑک کے کنارے منجل خریدنے کے دوران اچانک تیزرفتارکارنے ان کو ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ماں اوربیٹاہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

یہ حادثہ ضلع کے بدومپاڈو علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب سڑک کے کنارے منجل خریدنے کے دوران اچانک تیزرفتارکارنے ان کو ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں جستی پلی سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ شاردا اور ان کا 13 سالہ بیٹاکارتک موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اس حادثہ میں زخمی باپ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثہ کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق کار بے قابو ہو کر راہگیروں سے ٹکراگئی۔