شمالی بھارت

گجرات میں ہر گھر کو سالانہ 2 ایل پی جی سیلنڈر مفت دینے کا اعلان

گجرات کے وزیرتعلیم جیتوواگھانی نے ریاست میں ہرگھرکوسالانہ2پکوان گیس سیلنڈرمفت دینے حکومت کے فیصلہ کاآج اعلان کیا۔

احمد آباد: گجرات کے وزیرتعلیم جیتوواگھانی نے ریاست میں ہرگھرکوسالانہ2پکوان گیس سیلنڈرمفت دینے حکومت کے فیصلہ کاآج اعلان کیا۔

واگھانی نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں اور گھریلوخواتین کوایک ہزارکروڑ روپے کی راحت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ38لاکھ گھریلو خواتین کوذہن میں رکھتے ہوئے لیاگیا ہے۔

اس اسکیم پر650کروڑ روپے کے مصارف ہوں گے۔ جملہ1700 کروڑروپے کی رقم گھروں یاعوام کی جیب میں پہونچے گی۔

انہوں نے سی این جی اورپی این جی گیس پر10 فیصد ویاٹ کم کرنے حکومت کے فیصلہ کابھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ سی این جی میں 10 فیصد کمی کا مطلب6تا7 روپے فی کلوکا فائدہ ہوگا۔ اسی طرح پی این جی پرویاٹ میں کمی سے 5 روپے50 پیسے فی کلوتک کا فائدہ پہونچے گا۔

انہوں نے ریاستی حکومت کے اس اعلان کوایک بڑا اعلان قراردیا اورکہاکہ اسے حکومت کی جانب سے دیوالی کاتحفہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ سے پردھان منتری اجولایوجناکے استعمال کنندگان کو فائدہ پہونچے گا۔ مکمل رقم ان کے کھاتوں میں راست طورپر جمع کرائی جائے گی۔