کھیل
ٹیم انڈیا انگلینڈ میں شاندار کارکردگی دکھائے گی: فیلڈنگ کوچ دلیپ کا بیان
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز ٹیم انڈیا کے لیے ایک اہم چیلنج مانی جا رہی ہے، اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی ٹیم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ماہ انگلینڈ میں ہونے والی ٹسٹ سیریز میں ٹیم انڈیا شاندار کھیل پیش کرے گی۔
انہوں نے تروپتی کے مشہور مندر میں درشن کئے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی تیاریوں پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ کھلاڑی مکمل توجہ اور محنت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز ٹیم انڈیا کے لیے ایک اہم چیلنج مانی جا رہی ہے، اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی ٹیم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔