تلنگانہ
تلنگانہ: کی بجلی کا جھٹکہ لگنے سے ایک شخص کی موت
تلنگانہ کے ضلع ونپرتی کے چنارم گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بجلی کاجھٹکہ لگنے سے موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ونپرتی کے چنارم گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بجلی کاجھٹکہ لگنے سے موت ہوگئی۔
مقامی افراد کے مطابق 35 سالہ علیم چنارم گاؤں میں چکن سنٹر چلا کر اپنی زندگی گزار رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ: کردارپرشبہ۔شوہر نے بیوی کا قتل کردیا
بدھ کی صبح اس نے چکن سنٹر میں مرغیوں کو صاف کرنے والی مشین کو آن کیا اس دوران اسے بجلی کا زبردست جھٹکا لگا۔
مقامی افراد نے فوری طور پر اسے ونپرتی سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔
مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں۔