دہلی

ہوٹل روم میں ٹوائلٹ سے واپس آنے تک آشنا نے کرلی خودکشی

وہ ہوٹل کے ایک کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا جہاں اس نے ایک عورت کے ساتھ چیک اِن کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بظاہر اس شخص کا اس خاتون کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق تھا۔

غازی آباد: دہلی کے ایک شخص نے ہوٹل کے ایک کمرہ میں اس وقت خودکشی کرلی جب اس کی معشوقہ ٹوائلٹ گئی ہوئی تھی۔

وہ ہوٹل کے ایک کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا جہاں اس نے ایک عورت کے ساتھ چیک اِن کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بظاہر اس شخص کا اس خاتون کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق تھا۔ یہ واقعہ غازی آباد کے کرہیرہ روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا۔

دونوں کسی اور کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے اور ان میں ناجائز تعلقات تھے۔ خاتون جب فراغت کے لئے اٹیچ باتھ روم گئی تھی تب اس شخص نے جس کا نام کیلاش بتایا جاتا ہے، مبینہ طور پر کمرہ میں خود کو پھانسی لگالی۔ یہ شخص دہلی کے منڈولی ضلع کا رہنے والا تھا۔

خاتون کی عمر 30 سال بتائی جاتی ہے جبکہ ان دونوں نے دوسروں سے شادی کی ہے اور ان کے بچے بھی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے ناجائز تعلقات تھے۔ یہ واقعہ پیش آنے سے پہلے ان میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

a3w
a3w