تلنگانہ

تلنگانہ: آن لائن بٹنگ کی لت، مقروض نوجوان کی خودکشی

تازہ ترین واقعہ تلنگانہ کے میدک ضلع میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان آن لائن بٹنگ میں ملوث ہوکر قرض کے جال میں پھنس گیا اور خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: آن لائن بٹنگ کئی افراد کی جان لے رہی ہے۔ پولیس کے متعدد مرتبہ خبردار کرنے کے باوجود بعض نوجوان لالچ میں آکر بٹنگ میں ملوث ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

تازہ ترین واقعہ تلنگانہ کے میدک ضلع میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان آن لائن بٹنگ میں ملوث ہوکر قرض کے جال میں پھنس گیا اور خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق، میدک ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ دلیپ کمار، جو پیشے سے ایک پینٹر تھا، آن لائن بٹنگ کا عادی بن چکا تھا۔

اس نے بیٹنگ میں تقریباً دو لاکھ روپے گنوا دیئے اور ساتھ ہی قرض بھی بڑھ گیا۔ قرض ادا کرنے میں ناکامی پر اس نے خودکشی کا فیصلہ کیا۔

دلیپ نے گوسمودرم تالاب میں کود کر جان دے دی۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے اس کی لاش برآمد کی، کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔