تلنگانہ
تلنگانہ:بے قابو بی ایم ڈبلیو کار، ایک اورکار کے ساتھ ساتھ بائیک سے ٹکراگئی،خاتون شدیدزخمی
بتایاجاتا ہے کہ کار چلانے والا حالت نشہ میں تھا۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کار چلانے والے ابھیشیک نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا جو حالت نشہ میں تھا۔اس حادثہ کے وقت کار میں چار افراد سوار تھے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے نارسنگی میں بے قابو بی ایم ڈبلیو کار، ایک اورکار کے ساتھ ساتھ بائیک سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں بائیک پر سوارخاتون شدید زخمی ہوگئی۔
سگنل کے قریب بی ایم ڈبلیو کارچلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ کی ویڈیوز وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قیدہوگئی۔اس حادثہ میں بائیک پر سوارخاتون شدید طورپرزخمی ہوگئی۔
بتایاجاتا ہے کہ کار چلانے والا حالت نشہ میں تھا۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کار چلانے والے ابھیشیک نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا جو حالت نشہ میں تھا۔اس حادثہ کے وقت کار میں چار افراد سوار تھے۔
پولیس ان تمام سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔نتن نامی نوجوان اس بی ایم ڈبلیو کار کا مالک ہے۔نارسنگی پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا اور شدید زخمی خاتون کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔