دہلی

دہلی میں سیلاب کا پانی سپریم کورٹ کے باب الداخلہ تک پہنچ گیا

دریائے یمنا سے سیلاب کاپانی آج وسطی دہلی میں سپریم کورٹ کے باب الداخلہ تک پہنچ گیاجبکہ مصروف ترین آئی ٹی او انٹل سکشن اورراج گھاٹ ہنوز زیرآب ہیں۔

نئی دہلی: دریائے یمنا سے سیلاب کاپانی آج وسطی دہلی میں سپریم کورٹ کے باب الداخلہ تک پہنچ گیاجبکہ مصروف ترین آئی ٹی او انٹل سکشن اورراج گھاٹ ہنوز زیرآب ہیں۔

متعلقہ خبریں
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
ٹرافک تحدیدات کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی

دہلی آبپاشی اورفلڈکنٹرول ڈپارٹمنٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دریائے یمنامیں سطح آب کم ہونا شروع ہوئی ہے،لیکن اندرا پرستھاکے قریب ریگولیٹر کونقصان کی وجہ سے آئی ٹی او اوراطراف واکناف کے علاقوں میں پانی بھرگیا۔

چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال اوروزیرمال آتشی نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ریگولیٹرکونقصان پہونچنے کی وجہ سے دہلی میں سیلاب روکنے کیلئے این ڈی آر ایف اورفوج سے مدد طلب کریں۔ کجریوال‘ صورتحال کاجائزہ لینے جائے واقعہ پر جائیں گے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ریگولیٹرکونقصان پہونچنے کی وجہ سے آئی ٹی اواوراطراف واکناف کے علاقوں میں سیلاب آگیاہے۔ انجینئرس رات بھرکام کرتے رہے، میں نے چیف سکریٹری کوہدایت دی ہے کہ وہ فوج اوراین ڈی آر ایف سے مدد طلب کریں۔ اس کو جلد سے جلد ٹھیک کیاجاناچاہئے۔

ضرورت پڑنے پر این ڈی آرایف اورفوج کے تمام انجینئرنگ شعبوں سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اس معاملہ میں مدد کریں۔ آتشی نے کہاکہ چیف سکریٹری کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ چیف منسٹر اورآئی اینڈ ایف سی کوہر گھنٹہ رپورٹ دیں۔

دریائے یمنامیں سطح آب صبح8 بجے208.42 میٹرتھی جبکہ صبح10 بجے یہ گھٹ کر208.38میٹر ہوگئی تھی۔ آئی ٹی اواورراج گھاٹ علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے حکام کوٹرافک کی نقل وحرکت پر پابندیاں عائد کرنی پڑیں۔

a3w
a3w