تلنگانہ

تلنگانہ: ٹرین میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے مسافر کی موت

ان عہدیداروں نے وہاں پہنچ کرصورتحال کاجائزہ لیا اور کہا کہ ریلویز کے ڈاکٹروں کے معائنہ کے بعد ہی لاش ارکان خاندان کے حوالے کی جائے گی جس پر اس شخص کے ارکان خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے لاش کی ان کو حوالگی کامطالبہ کیا۔

حیدرآباد: ٹرین میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک مسافر کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن پرپیش آیا۔
گوداوری ایکسپریس میں سفر کے دوران اس مسافر کی موت ہوگئی تھی۔ساتھی مسافرین نے اس بات کی اطلاع ریلوے کے عہدیداروں کو دی۔

متعلقہ خبریں
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

ان عہدیداروں نے وہاں پہنچ کرصورتحال کاجائزہ لیا اور کہا کہ ریلویز کے ڈاکٹروں کے معائنہ کے بعد ہی لاش ارکان خاندان کے حوالے کی جائے گی جس پر اس شخص کے ارکان خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے لاش کی ان کو حوالگی کامطالبہ کیا۔

اس احتجاج سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔احتجاج کے نتیجہ میں تقریبا ایک گھنٹہ تک ریل، اسٹیشن پر ہی رکی رہی۔اس واقعہ کی ویڈیوزسوشیل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔