انٹرٹینمنٹ
فلم اداکار شاہ رخ خان کی اچانک طبیعت خراب، اسپتال میں داخل
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بدھ کو لو لگنے کے سبب گجرات کے احمد آباد میں کے ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

احمد آباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بدھ کو لو لگنے کے سبب گجرات کے احمد آباد میں کے ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
احمد آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) نے بتایا کہ اداکار شاہ رخ خان کو پانی کی کمی کی وجہ سے کے ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ابھی ان کا چیک اپ جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں شاہ رخ کا بنیادی چیک اپ کیا جارہا ہے۔ اس دوران ابھی پتہ چلا کہ بنیادی چیک اپ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔