تلنگانہ
تلنگانہ: چلتی بس میں اچانک دھواں نکلنے سے مسافرین خوفزدہ
مسافرین نے بتایا کہ بس میں اچانک دھواں نکلنے لگا جس سے وہ خوفزدہ ہوگئے۔ڈرائیور نے فوری طورپرچوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روک دیااورتمام مسافرین بس سے اترگئے۔
حیدرآباد: چلتی بس میں اچانک دھواں نکلنے سے مسافرین خوفزدہ ہوگئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے دھرمارم کے قریب پیش آیا۔یہ الکٹرک بس حیدرآبادسے نظام آباد کی سمت جارہی تھی۔
مسافرین نے بتایا کہ بس میں اچانک دھواں نکلنے لگا جس سے وہ خوفزدہ ہوگئے۔ڈرائیور نے فوری طورپرچوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روک دیااورتمام مسافرین بس سے اترگئے۔
اس واقعہ کی اطلاع فائربریگیڈ کے عملہ کو دی گئی جنہوں نے وہاں پہنچ کرصورتحال کوقابو میں کیا۔بعد ازاں تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد اس بس کو اس کی منزل کی طرف بھیج دیاگیا۔
بعض مسافرین نے اس واقعہ کی ویڈیوزلی جودیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔