تلنگانہ

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے گروپ ون کی ملازمتوں کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا

کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر بعد میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ کسی امیدوار نے غلط معلومات فراہم کی ہیں یا اس کا انتخاب کسی غلطی یا کوتاہی کی وجہ سے درست نہیں ہے

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سروس کمیشن (ٹی جی پی ایس سی) نے بدھ کی رات گروپ۔ون خدمات کی ملازمتوں پر تقررات کے لئے حتمی نتائج جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ


جملہ563 عہدوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جن میں سے 562 امیدواروں کوعارضی طور پر منتخب کیا گیا ہے، جبکہ ایک عہدے کا نتیجہ مقدمہ کی وجہ سے روک دیا گیا۔ منتخب امیدواروں کی فہرست ویب سائٹ (https://www.tspsc.gov.in) پر دستیاب ہے۔


کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر بعد میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ کسی امیدوار نے غلط معلومات فراہم کی ہیں یا اس کا انتخاب کسی غلطی یا کوتاہی کی وجہ سے درست نہیں ہے

تو اس کی عارضی سلیکشن کسی بھی مرحلہ پر منسوخ کی جاسکتی ہے اور اسے انتخاب سمیت تمام فوائد سے محروم کردیا جائے گا۔ کمیشن کو اختیار حاصل ہے کہ وہ قواعد کے تحت ضروری کارروائی کرے۔