مہاراشٹرا

مکیش امبانی کو ای میل پر تازہ دھمکی ملی

پولیس کے مطابق امبانی کو تازہ ای میل میں گزشتہ دنوں دی گئی دھمکی کا تذکرہ کرتے ہوئے 400 کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

ممبئی: ارب پتی تاجر اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش دھیرو بھائی امبانی کو ای میل پر جان سے مارنے کی تازہ دھمکی ملی ہے۔ اس بات کی ممبئی پولیس نے سنیچر کو تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا
ریلائنس انڈسٹریز دنیا کی 100 بااثر کمپنیوں کی فہرست میں شامل

پولیس کے مطابق امبانی کو تازہ ای میل میں گزشتہ دنوں دی گئی دھمکی کا تذکرہ کرتے ہوئے 400 کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔دھمکی آمیز میل میں اس بار صنعتکار کو پچھلی دھمکیوں کو نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج سے خبردار بھی کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس نے کہا، "صنعت کار مکیش امبانی کو 31 اکتوبر اور 1 نومبر کے درمیان دو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئے تھے ، جس میں انہیں پچھلی ای میلز کو نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا گیا تھا جس میں اس شخص (میل بھیجنے والے) نے 400 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔” پولیس اور ممبئی کرائم برانچ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔