تلنگانہ

تلنگانہ: 8سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی،مجرم کو 21سال قید

اس مجرم کی شناخت دوملاراما کے طورپر کی گئی ہے۔یہ واقعہ فروری 2018 میں چٹیا ل پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا۔ 2022 سے نلگنڈہ کی پوکسو عدالت میں اس معاملہ کی سماعت جاری تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کی ایک مقامی عدالت نے 8سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے معاملہ میں ایک شخص کو مجرم قراردیتے ہوئے اس کو 21سال قید اور30ہزارروپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
کمسن لڑکی کی متعدد بار عصمت ریزی کے الزام میں سابق رکن اسمبلی گرفتار (ویڈیو)
کولکتہ شہر ریالیوں اور مظاہروں سے دہل گیا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس مجرم کی شناخت دوملاراما کے طورپر کی گئی ہے۔یہ واقعہ فروری 2018 میں چٹیا ل پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا۔ 2022 سے نلگنڈہ کی پوکسو عدالت میں اس معاملہ کی سماعت جاری تھی۔

اس دوران پوکسو عدالت کی انچارج جج روزارمنی نے پیر کو فیصلہ سنایا۔عدالت نے متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔