تلنگانہ

 نائیڈو کی گرفتاری سے پیدا شدہ صورتحال پر کے سی آر کی نظر، اے پی قائدین سے ربط

سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری پر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے معلومات حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔

حیدرآباد: سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری پر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے معلومات حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

بتایا جارہا ہے کہ کے سی آر پانچ دنوں سے اس معاملے کی پل پل کی خبریں حاصل کر رہے ہیں اور  انٹلیجنس ایجنسیز سے وقتا فوقتا خبریں حاصل کررہے ہیں۔ 

آندھرا پردیش کے قائدین سے فون پر رابطہ قائم کر تے ہوئے تفصیلات سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ بی آر ایس ذرائع کے مطابق کے سی آر سوشل میڈیا پر چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری پر عوام کی جانب سے ظاہر کئے جارہے رد عمل پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کے سی آر‘ بابو کی گرفتاری کی وجہ سے آندھر ا پردیش کی سیاست پر پڑھنے والے اثرات کا بھی تجزیہ کر رہے ہیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ بابو کی گرفتاری پر ابھی تک ایک بھی بی آر ایس قائد نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ تمام قائدین خاموشی اختیا ر کیے ہوئے ہیں۔

پارٹی قائدین کی تمام تر توانائی ہونے والے حالات پر مرکوز ہے۔ اب تک بی آر ایس کے ناراض قائد ٹی ناگیشور راؤ نے ہی بابو کی گرفتاری پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

a3w
a3w