جرائم و حادثات

تلنگانہ: فیکٹری میں ری ایکٹر دھماکہ، 10 زخمی، مہیب آتشزدگی

دھماکے کے فوراً بعد فائر اینڈ ریسکیو اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا۔ چونکہ آگ دونوں فیکٹریوں میں پھیلی ہوئی تھی، اس لئے پٹن چیرو، سنگاریڈی، سداشیو پیٹ اور بی ایچ ای ایل کے فائر ٹینڈرس موقع پر پہنچ گئے۔

سنگاریڈی: سنگاریڈی کے پشمیلارام انڈسٹریل ایریا میں منگل کی شام وردھامان سالوینٹس اینڈ کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ نامی فیکٹری کے ایک ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا جس میں 10 ورکرس زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی
میدک کے موضع میں گیاس سلنڈر دھماکہ 2 افراد ہلاک

ری ایکٹر دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جو قریبی ونامالی آرگینکس پرائیویٹ لمیٹڈ فیکٹری تک پھیل گئی۔

دھماکے کے فوراً بعد فائر اینڈ ریسکیو اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا۔ چونکہ آگ دونوں فیکٹریوں میں پھیلی ہوئی تھی، اس لئے پٹن چیرو، سنگاریڈی، سداشیو پیٹ اور بی ایچ ای ایل کے فائر ٹینڈرس موقع پر پہنچ گئے۔

آخری اطلاعات ملنے تک فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف تھے۔ 10 زخمی ورکرس میں سے تین زخمی ورکرس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں حیدرآباد کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ری ایکٹر میں دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

a3w
a3w