تلنگانہ

تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ،اہم موضوعات پر سیشن،نامورشخصیات خطاب کریں گی

تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ، جوتلنگانہ میں 8 اور 9 دسمبر 2025 کو منعقد ہو رہا ہے، میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز قومی و بین الاقوامی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ توانائی، ٹکنالوجی، تعلیم، زراعت، صحت، صنعت، ماحولیات، کھیل، سرمایہ کاری اور عالمی تعاون جیسے موضوعات پر اہم سیشن منعقد کئے جائیں گے

حیدرآباد: تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ، جوتلنگانہ میں 8 اور 9 دسمبر 2025 کو منعقد ہو رہا ہے، میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز قومی و بین الاقوامی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ توانائی، ٹکنالوجی، تعلیم، زراعت، صحت، صنعت، ماحولیات، کھیل، سرمایہ کاری اور عالمی تعاون جیسے موضوعات پر اہم سیشن منعقد کئے جائیں گے جن میں سرکاری عہدیداران، عالمی ماہرین، سفارت کار، صنعت کار، سائنس دان، کارپوریٹ لیڈرس اور نامور شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔

متعلقہ خبریں
میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


توانائی کے شعبہ سے متعلق سیشن میں سِمبکارپ، ٹیری، کور کاربن ایکس، ایلا گرین، بھاگیہ نگر انرجی، ایکسس انرجی، او ٹو پاور، کائنیٹک گرین، گرینکو، ہٹاشی انرجی، ورلڈ بینک اور بی سی جی کے نمائندے شامل ہیں۔ ٹکنالوجی کے سیشن میں میکرن، مارویل، اینالاگ اے آئی، وِسٹرون اور میک کینزی کے ماہرین شریک ہوں گے۔ اعلیٰ تعلیم کے سیشن میں ٹی سی ایچ ای، آئی آئی ٹی حیدرآباد، این اے اے سی، ناسکام اور سٹی اسٹریٹ کے نمائندے خطاب کریں گے۔


گرین موبیلیٹی سیشن میں برہموس، بھارت ڈائنامکس، سفراں انڈیا، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم، اسکائی روٹ اور دھروہ اسپیس کے ماہرین شرکت کریں گے۔


صحت کے سیشن میں ایمس بیبیناگار، اپولو اسپتال، سن شائن اسپتال، یونیسف، ڈبلیو ایچ او اور پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے ماہرین شامل ہوں گے۔ ٹیلنٹ موبیلٹی کے سیشن میں ٹام کام، ایم ایس ڈی ای، ایم ای اے، آئی او ایم، انٹرنیشنل ٹیلنٹ تائیوان اور گوئٹے سینٹرم کے نمائندے شریک ہوں گے، جبکہ کوریا سیشن میں جنوبی کوریا کے سفارتی اور صنعتی نمائندگان موجود ہوں گے۔ گیگ اکانومی کے سیشن میں اوبر، نالسار، او ایم آئی فاؤنڈیشن، ہائی کورٹ وکلا اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ماہرین شرکت کریں گے۔


زرعی معیشت اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے سے متعلق سیشن میں آئی آر آر آئی، ہیفر انڈیا، امول، کینیڈا ہائی کمیشن، تھامسن رائٹرز اور شاپیفائی کے نمائندے شریک ہوں گے۔ لائف سائنسس کے سیشن میں اوروبنڈو فارما، انڈین امیونولوجیکل لمیٹڈ، نووارٹس، لورس لیبز اور کوریا کے سفیر شامل ہوں گے۔ کھیلوں سے متعلق سیشن میں سن رائزرس حیدرآباد، انڈین سپرکراس لیگ، دوبئی اسپورٹس سٹی، گگن نارنگ، انیل کمبلے، پُلہیلا گوپی چند اور جویلا گُٹا شامل ہوں گے۔


تین کھرب ڈالر کی معیشت کے نشانہ پر منعقد ہونے والے سیشن میں یو کے آر آئی، ٹاٹا ریئلٹی، شری رام ریئلٹی گروپ، ورلڈ بینک اور سی ای پی ٹی یونیورسٹی کے ماہرین اظہار خیال کریں گے۔


موسی ندی کی بحالی اور بلیو گرین انفراسٹرکچر کے موضوع پر واٹر مین آف انڈیا راجندر سنگھ، ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک اور اے ای سی او ایم کے ماہرین خیالات پیش کریں گے۔ سیاحت اور ثقافت کے سیشن میں پی وی سندھو، راموجی فلم سٹی، پریسٹیج گروپ اور دیگر ماہرین شریک ہوں گے۔

پی پی پی ماڈلز پر مبنی سیشن میں ڈیلوئٹ، جے ایل ایل، آئی جی بی سی، ایکسس انرجی گروپ، کنٹرول ایس ڈیٹا سینٹر، ڈارون باکس، آئی ایس بی اور دیگر صنعتی رہنما شریک ہوں گے۔ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے خصوصی سیشن میں رتیش دیشمکھ، رشب شیٹی، سُکمار، انرو دھ رائے چودھری، انوپما چوپڑا،گنیت مونگا اور پی وی آر آئی نوکس کے ایم ڈی اجے بجل شامل ہوں گے۔

شمولیتی ترقی کے سیشن میں این آئی ای پی آئی ڈی، اسٹیٹ اسٹریٹ، پیگا سسٹم، ڈوئچے بورس، اے بی سی فٹنس، ہنی ویل، ایس آئی ڈی بی آئی، انڈیا اے آئی مشن، آروا وینچرس، 91 اسپرنگ بورڈ، ریڈ ہیلتھ، سوئگی اور اے ڈبلیو ایس کے رہنما شریک ہوں گے۔ اختتامی اجلاس میں دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی و چیئرمین ملند کامبل خطاب کریں گے۔