مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی حملے میں 23 افراد شہید

غزہ شہر کے کویت گول چکر پر منگل کی شام اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 23 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غزہ: غزہ شہر کے کویت گول چکر پر منگل کی شام اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 23 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع فلسطینی خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایف اےنے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

مقامی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ جنگی طیاروں نے ایک مقامی رضاکار گروپ ’’امداد کی خریداری کمیٹی‘‘ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ چوراہے کے قریب تھے، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں بعد میں غزہ سٹی کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقامی فلسطینی قبائل نے غزہ شہر اور اس کے شمال میں امدادی ٹرکوں کی حفاظت کے لیے گروپ بنائے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے منگل کے روز کہا کہ غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 31,819 ہو گئی ہے، جب کہ 73,934 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔