جرائم و حادثات

تلنگانہ:ضلع کاماریڈی میں سڑک حادثہ۔دو افرادہلاک

تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اورایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اورایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

یہ حادثہ ضلع کے جنگم پلی کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب ایک بائیک نے سائیکل کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

مہلوکین کی شناخت 43سالہ وینکٹیش اوربائیک سوار 25سالہ نکھل ریڈی کے طورپر کی گئی ہے جبکہ بائیک کی عقبی نشست پرسوار شخص سومنت شدید زخمی ہوگیاجس کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔