تلنگانہ

تلنگانہ: سنگاریڈی میں سڑک حادثہ، تین نوجوان ہلاک

یہ حادثہ ضلع کے کندی منڈل کی ناندیڑ۔اکولہ ہائی وے پر جمعرات کی صبح اُس وقت پیش آیا جب اکشے پاترا فاؤنڈیشن سے وابستہ ان نوجوانوں کی بائیک، کندی کے قریب ڈی سی ایم وین سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے کندی منڈل کی ناندیڑ۔اکولہ ہائی وے پر جمعرات کی صبح اُس وقت پیش آیا جب اکشے پاترا فاؤنڈیشن سے وابستہ ان نوجوانوں کی بائیک، کندی کے قریب ڈی سی ایم وین سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

مہلوکین کی شناخت ابھیشیک، سندیپ اور نوین کے طور پر ہوئی ہے، جن کی عمریں 28 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

a3w
a3w