تلنگانہ
تلنگانہ: سنگارینی کالریز کوارٹر س میں چوری کی واردات
تلنگانہ کے کھمم ضلع کے ستوپلی کے سنگارینی کالریز کوارٹر س میں گزشتہ نصف شب چوری کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کھمم ضلع کے ستوپلی کے سنگارینی کالریز کوارٹر س میں گزشتہ نصف شب چوری کی واردات پیش آئی۔
سنگارینی ملازمین اور پولیس کے مطابق، ستوپلی ٹاؤن کے مضافات میں سنگارینی ملازمین کی سہولت کے لئے تعمیر کردہ پی وی این راؤ سنٹینری کالونی میں گزشتہ شب ایک بجے سے تین بجے کے درمیان نقاب پوش چور کوارٹرس میں داخل ہوئے۔
انہوں نے ان گھروں کو نشانہ بنایا جو بند تھے اور تقریباً 6 گھروں کے تالے توڑ کر چوری کی۔
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ: کی بجلی کا جھٹکہ لگنے سے ایک شخص کی موت
پولیس کے مطابق ان چھ گھروں سے 51 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے سامان چوری کی گئی۔
اطلاع ملتے ہی کلّور اے سی پی رگھو پولیس فورس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا۔ چوری میں ملوث تین افراد کی نشاندہی کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔